QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان میں فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 اہلکار شہید

18 Nov 2020 20:32

جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے پش زیارت میں فورسز کے قافلے پہ نامعلوم دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں، شہید ہونے والوں میں حوالدار مطلوب حسین اور سپاہی سلیمان شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں فورسز کے قافلے پہ دہشتگردوں کے حملے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار مطلوب حسین اور سپاہی سلیمان خان شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے پش زیارت میں فورسز کے قافلے پہ نامعلوم دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں، شہید ہونے والوں میں حوالدار مطلوب حسین اور سپاہی سلیمان شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 898603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898603/جنوبی-وزیرستان-میں-فورسز-کے-قافلے-پر-حملہ-2-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org