QR CodeQR Code

اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے، حکومت اپنے وقت پر ہی تحلیل ہوگی، ملک عامر ڈوگر 

18 Nov 2020 20:34

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے اب ملک میں معاشی و اقتصادی بہتری آنا شروع ہوچکی ہے، جلد عوام بھی تبدیلی محسوس کرینگے، مہنگائی مافیاز کی پیدا کردہ ہے، جنہیں نکیل ڈالنے کیلئے ادارے متحرک ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے نامزد مشیر برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے، حکومت اپنے وقت پر تحلیل ہوگی، وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے اب ملک میں معاشی و اقتصادی بہتری آنا شروع ہوچکی ہے، جلد عوام بھی تبدیلی محسوس کریں گے، مہنگائی مافیاز کی پیدا کردہ ہے، جنہیں نکیل ڈالنے کے لیے ادارے متحرک ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر انصاف یوتھ ونگ کے رہنماء ملک معاویہ کی جانب سے ملک عامر ڈوگر کو وزیراعظم کا مشیر بننے پر ان کی سہرا بندی اور مٹھائی پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک معاویہ نے ملک عامر ڈوگر کی سہرا بندی کی، آتش بازی بھی کی، جبکہ مٹھائی بھی تقسیم کی۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ موس سے جمہوری اداروں کو خطرات لاحق ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں، جلد عوام کو ریلیف محسوس ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 898606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898606/اپوزیشن-جتنا-مرضی-زور-لگا-لے-حکومت-اپنے-وقت-پر-ہی-تحلیل-ہوگی-ملک-عامر-ڈوگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org