QR CodeQR Code

کرم، پیواڑ واقعہ کے متاثرین کی ہرممکن مالی امداد کی جائے گی، ڈی سی کرم

19 Nov 2020 02:02

پاراچنار میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آفاق وزیر کا کہنا تھا کہ ایف ڈی ایم اے کو متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کرنے کا کہا گیا ہے اور زخمیوں کی بہتر طریقے سے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں حادثہ کے متاثرین کی مالی امداد کی جائے گی اور زخمیوں کو ہر قسمی طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پاراچنار میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایف ڈی ایم اے کو متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کرنے کا کہا گیا ہے اور زخمیوں کی بہتر طریقے سے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ متاثرین کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آج صبح پیواڑ میں شادی کی تقریب کے دوران چھت گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 898658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898658/کرم-پیواڑ-واقعہ-کے-متاثرین-کی-ہرممکن-مالی-امداد-جائے-گی-ڈی-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org