QR CodeQR Code

کورونا وبا عالمی حقیقت ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، شبلی فراز

20 Nov 2020 13:25

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اسکے ذمہ داران اپوزیشن رہنماء اور جلسوں کے منتظمین ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا عالمی حقیقت ہے، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ایک عالمی حقیقت ہے، یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، اس پر عدالتی فیصلہ بھی آچکا ہے، لہذا اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو، عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنماء اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 898913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898913/کورونا-وبا-عالمی-حقیقت-ہے-اپوزیشن-ہوش-کے-ناخن-لے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org