0
Friday 20 Nov 2020 13:25

کورونا وبا عالمی حقیقت ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، شبلی فراز

کورونا وبا عالمی حقیقت ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا عالمی حقیقت ہے، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ایک عالمی حقیقت ہے، یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، اس پر عدالتی فیصلہ بھی آچکا ہے، لہذا اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو، عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنماء اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 898913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش