QR CodeQR Code

لاہور، کالعدم جماعت الدعوۃ کے ایک اور رہنما کو بھی سزا سنا دی گئی

20 Nov 2020 19:25

آج اے ٹی سی کورٹ نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 26/19 کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر گواہوں کے بیانات مکمل ہونے کے بعد عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔ عدالت نے محمد اشرف کو قید کیساتھ دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما محمد اشرف کو بھی 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ آج اے ٹی سی کورٹ نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 26/19 کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر گواہوں کے بیانات مکمل ہونے کے بعد عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔ عدالت نے دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل کالعدم جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت چار رہنماؤں کے خلاف بھی جج ارشد حسین بھٹہ کی طرف سے ہی فیصلہ سنایا گیا اور انہیں ساڑھے دس، دس سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ کالعدم  جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف کل اکتالیس مقدمات درج ہیں جن میں سے اب تک 25 مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 898960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/898960/لاہور-کالعدم-جماعت-الدعوۃ-کے-ایک-اور-رہنما-کو-بھی-سزا-سنا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org