QR CodeQR Code

عمران خان کا دورہ کابل افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے، امریکہ

21 Nov 2020 10:21

دفتر خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سیکیورٹی، مہاجرین، تجارت اور علاقائی روابط کے لیے افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کا بھی مظہر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ دراصل افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔
امریکی دفتر خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سیکیورٹی، مہاجرین، تجارت اور علاقائی روابط کے لیے افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کا بھی مظہر ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون پورے خطے کے استحکام میں معاون ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 899044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899044/عمران-خان-کا-دورہ-کابل-افغانستان-میں-قیام-امن-کے-لیے-پاکستان-عزم-اظہار-ہے-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org