QR CodeQR Code

26 اگست 2011ء جمعۃ الوداع کو ''عالمی یوم القدس'' کے طور پر منایا جائے، علامہ ساجد نقوی

7 Aug 2011 01:53

اسلام ٹائمز:مرکزی ترجمان کے مطابق عالم اسلام کے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی اور صیہونی تسلط کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے اور مظلوم فلسطینی، لبنانی، دنیا بھر کے مستضعف مسلمانوں کے ساتھ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حسب سابق امسال بھی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں یہ دن انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔


راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر چاروں صوبوں سمیت ملک بھر، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں 26 اگست 2011ء جمعۃ الوداع کے موقع پر ''عالمی یوم القدس'' منایا جائے گا۔ مرکزی ترجمان کے مطابق عالم اسلام کے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی اور صیہونی تسلط کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے اور مظلوم فلسطینی، لبنانی، دنیا بھر کے مستضعف مسلمانوں کے ساتھ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حسب سابق امسال بھی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں یہ دن انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں قدس سیمینارز، احتجاجی ریلیاں اور جلوس اور احتجاجی پراگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی القدس کمیٹی اسلام آباد، راولپنڈی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے ایک بڑی احتجاجی ریلی دن 2 بجے میلوڈی چوک سے آبپارہ تک برآمد کی جائے گی، جس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران، علمائے کرام، سیاسی شخصیات، طلباء تنظیموں کے نمائندگان اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے حضرات شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 89921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89921/26-اگست-2011ء-جمعۃ-الوداع-کو-عالمی-یوم-القدس-کے-طور-پر-منایا-جائے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org