QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

22 Nov 2020 16:48

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ رات دریائے کیٹوک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے خود کو فورسز کے گھیرے میں پاکر فائرنگ شروع کردی۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ رات دریائے کیٹوک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے خود کو فورسز کے گھیرے میں پاکر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں وہاں موجود چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے، شہید جوان صدام کی عمر 27 سال اور کرک کا رہائشی ہے۔


خبر کا کوڈ: 899337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899337/شمالی-وزیرستان-میں-فورسز-کے-آپریشن-دوران-4-دہشتگرد-ہلاک-ایک-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org