0
Sunday 22 Nov 2020 16:48

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ رات دریائے کیٹوک کے قریب دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے خود کو فورسز کے گھیرے میں پاکر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں وہاں موجود چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے، شہید جوان صدام کی عمر 27 سال اور کرک کا رہائشی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش