QR CodeQR Code

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کی ہدایت

23 Nov 2020 00:51

وزیر پنجاب جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو قانون کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پے رول پر فوری رہا کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزیر پنجاب جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو قانون کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پے رول پر فوری رہا کیا جائے گا۔ ان کی پے رول پر رہاِئی کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ان کی پے رول پر رہائی قانون کے مطابق ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایک یا تین روز کے لیے پے رول پر رہا کیا جاسکتا ہے۔ ان کی پے رول کی درخواست پر قانونی کارروائی مکمل ہوتے ہی تدفین کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں رہنمائوں کو رہا کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں۔ ان کی تدفین لاہور میں شریف خاندان کے خاندانی قبرستان میں کی جائے گی تاہم اس حوالےسے میت کی پاکستان آمد اور تدفین کے شیڈیول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 899378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899378/شہباز-شریف-اور-حمزہ-کو-پے-رول-پر-رہا-کرنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org