0
Monday 23 Nov 2020 00:51

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کی ہدایت

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وزیر پنجاب جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو قانون کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پے رول پر فوری رہا کیا جائے گا۔ ان کی پے رول پر رہاِئی کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ان کی پے رول پر رہائی قانون کے مطابق ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایک یا تین روز کے لیے پے رول پر رہا کیا جاسکتا ہے۔ ان کی پے رول کی درخواست پر قانونی کارروائی مکمل ہوتے ہی تدفین کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں رہنمائوں کو رہا کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں۔ ان کی تدفین لاہور میں شریف خاندان کے خاندانی قبرستان میں کی جائے گی تاہم اس حوالےسے میت کی پاکستان آمد اور تدفین کے شیڈیول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش