QR CodeQR Code

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند، فیصلہ آج ہوگا

23 Nov 2020 10:27

صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس آج ہوگی، وفاقی وزیر تعلیم پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند کر دیئے جائیں گے، اس بات کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔ صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس آج ہوگی، وفاقی وزیر تعلیم پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی اہم کانفرنس آج ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کے بعد دوپہر 12:30 بجے پریس کانفرنس کروں گا۔ علاوہ ازیں شفقت محمود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں، جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں، وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔


خبر کا کوڈ: 899407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899407/تعلیمی-ادارے-کھلے-رہیں-گے-یا-بند-فیصلہ-آج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org