QR CodeQR Code

امریکا کا پاک افغان تعلقات میں پیشرفت کا خیر مقدم

23 Nov 2020 10:31

افغان مفاہمتی عمل میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ مفاہمتی عمل میں پیشرفت خطے کے امن و ترقی کو بڑھانے کی موجب ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاک افغان تعلقات میں مثبت پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ افغان مفاہمتی عمل میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ مفاہمتی عمل میں پیشرفت خطے کے امن و ترقی کو بڑھانے کی موجب ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا دورہ کابل مشترکہ وژن کی طرف ٹھوس قدم ہے۔ امریکی نمائندے خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں حملوں کی روک تھام، مضبوط تعلقات، معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق پر مبارک باد دیتے ہیں۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تشدد میں کمی، جنگ بندی کے لیے کام کرنے کا پاکستان کا عزم سراہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899408/امریکا-کا-پاک-افغان-تعلقات-میں-پیشرفت-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org