QR CodeQR Code

حکومت کا 26 نومبر سے ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

23 Nov 2020 14:22

تعلیمی اداروں میں 26 نومبر سے 24 دسمبر تک آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا، 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، جنوری کے پہلے ہفتے میں ریویو سیشن ہو گا جس کے بعد 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظرحکومت نے 26 نومبرسے ایک ماہ کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرشفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں 26 نومبر سے 24 دسمبر تک آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا، 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، جنوری کے پہلے ہفتے میں ریویو سیشن ہو گا جس کے بعد 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں تعلیمی سلسلہ آن لائن جاری ہے وہاں آن لائن جبکہ جہاں یہ سہولت نہیں ہے وہاں اساتذہ ہوم ورک فراہم کریں گے۔ شفقت محمود کے مطابق مارچ اوراپریل میں بورڈ کے امتحانات کومئی میں کرانے کی سفارش کی ہے، یونیورسٹی ہاسٹلزکے طلبہ کا ایک تہائی حصہ ہاسٹلزمیں قیام کرسکیں گے، نوکریوں کے سلسلہ میں ہونے والے ٹیسٹ جاری رہیں گے۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ کوبلانے کے حوالے سے اسکول انتظامیہ فیصلہ کرے گی، نیا تعلیمی سال کواگست میں لے جانے کے حوالے سے تجویز زیرغور ہے، کورونا کے حوالے سے تمام صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) پہلے ہی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 899463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899463/حکومت-کا-26-نومبر-سے-ایک-ماہ-کے-لیے-تمام-تعلیمی-ادارے-بند-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org