QR CodeQR Code

کراچی کے تاجروں نے کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا

24 Nov 2020 19:54

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے باوجود 6 بجے کے بعد بھی مارکیٹوں میں کاروبار جاری ہے۔ کراچی کے بڑے تجارتی مرکز حیدری اور اطراف کی دکانیں بدستور کھلی ہیں، برنس روڈ، جامع کلاتھ اور پاکستان چوک پر بھی دکانیں بند نہیں کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تاجروں نے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے تاجروں نے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ احکامات نظر انداز کردیئے، 6 بجے کے بعد بھی مارکیٹوں میں کاروبار جاری ہے۔ کراچی کے بڑے تجارتی مرکز حیدری اور اطراف کی دکانیں بدستور کھلی ہیں، برنس روڈ، جامع کلاتھ اور پاکستان چوک پر بھی دکانیں بند نہیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹوں اور دکانوں میں ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے 6 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کاروبار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 899734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899734/کراچی-کے-تاجروں-نے-کورونا-ایس-او-پیز-کو-ہوا-میں-اڑا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org