0
Tuesday 24 Nov 2020 19:54

کراچی کے تاجروں نے کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا

کراچی کے تاجروں نے کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تاجروں نے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے تاجروں نے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ احکامات نظر انداز کردیئے، 6 بجے کے بعد بھی مارکیٹوں میں کاروبار جاری ہے۔ کراچی کے بڑے تجارتی مرکز حیدری اور اطراف کی دکانیں بدستور کھلی ہیں، برنس روڈ، جامع کلاتھ اور پاکستان چوک پر بھی دکانیں بند نہیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹوں اور دکانوں میں ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے 6 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کاروبار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 899734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش