QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمٰن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک، آج بلاول سے اہم ملاقات کرینگے

24 Nov 2020 19:57

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے بھی ملاقات طے تھی، لیکن دادی کے انتقال کی وجہ سے یہ ملاقات چند روز کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن عمران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہوگئے، مولانا فضل الرحمٰن کی آج کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اہم بیٹھک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن آج کراچی میں بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کرکے ان کے ساتھ لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے ایشو پر مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے بھی ملاقات طے تھی، لیکن دادی کے انتقال کی وجہ سے یہ ملاقات چند روز کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت سے ہنگامی ملاقاتوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک جلد کسی فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 899735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899735/مولانا-فضل-الرحم-ن-حکومت-کو-ٹف-ٹائم-دینے-کیلئے-متحرک-ا-ج-بلاول-سے-اہم-ملاقات-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org