0
Tuesday 24 Nov 2020 19:57

مولانا فضل الرحمٰن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک، آج بلاول سے اہم ملاقات کرینگے

مولانا فضل الرحمٰن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک، آج بلاول سے اہم ملاقات کرینگے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن عمران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہوگئے، مولانا فضل الرحمٰن کی آج کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اہم بیٹھک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن آج کراچی میں بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کرکے ان کے ساتھ لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے ایشو پر مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے بھی ملاقات طے تھی، لیکن دادی کے انتقال کی وجہ سے یہ ملاقات چند روز کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت سے ہنگامی ملاقاتوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک جلد کسی فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 899735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش