QR CodeQR Code

سیاسی مشیر کورونا میں‌ مبتلا، بلاول بھٹو نے خود کو آئسولیٹ کرلیا، ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار

25 Nov 2020 14:35

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت نہیں آیا، اس حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت نہیں آیا، اس حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جمیل سومرو کی رپورٹ کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا، وہ اپنے ٹیسٹ کے نتیجے کے منتظر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899875/سیاسی-مشیر-کورونا-میں-مبتلا-بلاول-بھٹو-نے-خود-کو-ا-ئسولیٹ-کرلیا-ٹیسٹ-رپورٹ-کا-انتظار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org