QR CodeQR Code

ترکی کا چین سے کورونا ویکسین کی 50 ملین خوراک خریدنے کا معاہدہ

26 Nov 2020 12:01

ترکی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 351 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 168 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی نے چین سے کورونا وائرس ویکسین کی 50 ملین خوراک خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ ترک وزیر صحت کے مطابق چین سے کورونا ویکسین سینوویک بایوٹیک دسمبر، جنوری اور فروری میں ملیں گی جبکہ ترکی دیگر کورونا ویکسین ڈویلپرز سے بھی رابطے میں ہے۔ دوسری جانب ترکی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 351 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 168 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔


خبر کا کوڈ: 900055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900055/ترکی-کا-چین-سے-کورونا-ویکسین-کی-50-ملین-خوراک-خریدنے-معاہدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org