QR CodeQR Code

ایران ہمیشہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیش پیش رہا ہے، محمد جواد ظریف

28 Nov 2020 22:21

چینی زبان میں جاری ہونیوالے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کیجانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے گھناؤنے اور خطے میں تناؤ کے اندر اضافہ کرنیوالے اقدامات کیخلاف اٹھ کھڑی ہو۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چینی زبان میں جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دہشتگردوں نے ایران کے ایک اور ممتاز سائنسدان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا ہے جبکہ ٹارگٹ کلنگ کی یہ کارروائی نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانیت اور اخلاقی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس جیسے اقدامات کی روک تھام کے لئے عالمی برادری کے کاندھوں پر عائد ہونے والی ذمہ داری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے گھناؤنے اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ محمد جواد ظریف نے تاکید کی کہ ایران خطے کے اندر امن و امان اور استحکام کی برقراری کے لئے لڑی جانے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ سے پیش پیش رہا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاستی دہشتگردی اور خطے کے اندر تناؤ میں اضافہ کرنے والے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔


خبر کا کوڈ: 900529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900529/ایران-ہمیشہ-سے-دہشتگردی-کیخلاف-جنگ-میں-پیش-رہا-ہے-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org