0
Saturday 28 Nov 2020 22:21

ایران ہمیشہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیش پیش رہا ہے، محمد جواد ظریف

ایران ہمیشہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیش پیش رہا ہے، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چینی زبان میں جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دہشتگردوں نے ایران کے ایک اور ممتاز سائنسدان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا ہے جبکہ ٹارگٹ کلنگ کی یہ کارروائی نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانیت اور اخلاقی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس جیسے اقدامات کی روک تھام کے لئے عالمی برادری کے کاندھوں پر عائد ہونے والی ذمہ داری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے گھناؤنے اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ محمد جواد ظریف نے تاکید کی کہ ایران خطے کے اندر امن و امان اور استحکام کی برقراری کے لئے لڑی جانے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ سے پیش پیش رہا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاستی دہشتگردی اور خطے کے اندر تناؤ میں اضافہ کرنے والے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔
خبر کا کوڈ : 900529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش