QR CodeQR Code

ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ ایک دہشتگردانہ اقدام ہے، مصطفیٰ سنٹوپ

28 Nov 2020 22:37

ئوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں ترک چیئرمین سینیٹ نے لکھا ہے کہ ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ ایک دہشتگردانہ اقدام تھا؛ چاہے کسی قانونی یا غیر قانونی تنظیم، یا کسی ملک نے ہی اس گھناؤنے اقدام کو انجام دیا ہو، اسکی ماہیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ دہشتگردی، ہر حال میں دہشتگردی ہے اور ایسا اقدام جس فریق سے بھی سرزد ہو وہ "دہشتگرد" ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترک چیئرمین سینیٹ نے ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک دہشتگردانہ اقدام قرار دیا ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی ایناڈولو کے مطابق چیئرمین سینیٹ مصطفیٰ سنٹوپ نے ئوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ممتاز ایرانی سائنسدان کے خلاف انجام پانے والی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ایک دہشتگردانہ اقدام تھا۔ مصطفیٰ سنٹوپ نے لکھا کہ ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ ایک دہشتگردانہ اقدام تھا؛ چاہے کسی قانونی یا غیر قانونی تنظیم، یا کسی ملک نے ہی اس گھناؤنے اقدام کو انجام دیا ہو، اس کی ماہیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ دہشتگردی، ہر حال میں دہشتگردی ہے اور ایسا اقدام جس فریق سے بھی سرزد ہو وہ "دہشتگرد" ہے۔


خبر کا کوڈ: 900534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900534/ایرانی-سائنسدان-کی-ٹارگٹ-کلنگ-ایک-دہشتگردانہ-اقدام-ہے-مصطفی-سنٹوپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org