0
Saturday 28 Nov 2020 22:37

ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ ایک دہشتگردانہ اقدام ہے، مصطفیٰ سنٹوپ

ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ ایک دہشتگردانہ اقدام ہے، مصطفیٰ سنٹوپ
اسلام ٹائمز۔ ترک چیئرمین سینیٹ نے ممتاز ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک دہشتگردانہ اقدام قرار دیا ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی ایناڈولو کے مطابق چیئرمین سینیٹ مصطفیٰ سنٹوپ نے ئوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ممتاز ایرانی سائنسدان کے خلاف انجام پانے والی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ایک دہشتگردانہ اقدام تھا۔ مصطفیٰ سنٹوپ نے لکھا کہ ایرانی سائنسدان کی ٹارگٹ کلنگ ایک دہشتگردانہ اقدام تھا؛ چاہے کسی قانونی یا غیر قانونی تنظیم، یا کسی ملک نے ہی اس گھناؤنے اقدام کو انجام دیا ہو، اس کی ماہیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ دہشتگردی، ہر حال میں دہشتگردی ہے اور ایسا اقدام جس فریق سے بھی سرزد ہو وہ "دہشتگرد" ہے۔
خبر کا کوڈ : 900534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش