QR CodeQR Code

افغان شہر غزنی میں خودکش حملہ، 23 افراد جاں بحق

29 Nov 2020 13:06

افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر غزنی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 900640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900640/افغان-شہر-غزنی-میں-خودکش-حملہ-23-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org