QR CodeQR Code

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

29 Nov 2020 21:01

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اشرف اور آصف اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھینے میں ملوث ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، نقد رقم اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے فیروز آباد سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اشرف اور آصف اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھینےمیں ملوث ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، نقد رقم اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔


خبر کا کوڈ: 900708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900708/کراچی-میں-اسٹریٹ-کرائم-کی-وارداتوں-ملوث-2-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org