0
Sunday 29 Nov 2020 21:01

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے فیروز آباد سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اشرف اور آصف اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھینےمیں ملوث ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، نقد رقم اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش