QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی پاراچنار کی ملتان میں کارکنوں پر تشدد کی شدید مذمت

30 Nov 2020 00:34

پی پی رہنماء حاجی جمیل طوری کا کہنا تھا کہ ملتان جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکومتی ہتھکنڈے اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت پی ڈی ایم سے بری طرح خوفزدہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پاراچنار کے رہنماء حاجی جمیل طوری نے کہا ہے کہ ملتان جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکومتی ہتھکنڈے اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت پی ڈی ایم سے بری طرح خوفزدہ ہے۔ پی ڈی ایم نیازی حکومت کے حواس پہ بری طرح  سوار ہوگئی ہے اور ان کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔ انہوں نے ملتان میں کارکنوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایک جمہوری ملک میں شہریوں اور سیاسی پارٹیوں کو اظہار رائے کی آزادی کا بھرپور حق حاصل ہوتا ہے، مگر نیازی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے او انشاء اللہ آنے والا سال نیازی حکومت کی اختتامی سال ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 900737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900737/پیپلزپارٹی-پاراچنار-کی-ملتان-میں-کارکنوں-پر-تشدد-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org