QR CodeQR Code

ایم کیو ایم رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

30 Nov 2020 09:02

عادل صدیقی پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے، عادل صدیقی گزشتہ ماہ ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ طویل عرصے بعد وطن واپس آنے والے ایم کیو ایم رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ عادل صدیقی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر اور سابق رکن سندھ اسمبلی تھے، وہ صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ عادل صدیقی گزشتہ کئی روز سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں تشویش ناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا، عادل صدیقی پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے، عادل صدیقی گزشتہ ماہ ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 900762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900762/ایم-کیو-رہنما-عادل-صدیقی-کورونا-کے-باعث-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org