QR CodeQR Code

اپوزیشن جلسے ملتوی کرے تو شان میں کمی نہیں آئے گی، شاہ محمود قریشی

30 Nov 2020 11:50

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہوں، جلسہ ملتوی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جلسے ملتوی کرے تو اس کی شان میں کمی نہیں آئے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہوں، جلسہ ملتوی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیئے اور اپوزیشن قیادت بڑے پن کا مظاہرہ کرے، جماعت اسلامی نے اپنے جلسوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، ہم اُن کے شکرگزار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسد عمر نے سکھر میں ایک نشست کی، اس کو جلسہ نہیں کہہ سکتے، کیونکہ اُس نشست میں تین سو سے بھی کم لوگ تھے۔ میں نے تھرپارکر اور مٹھی میں جلسوں کو ملتوی کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسلامو فوبیا پر پاکستان کے موقف کو تائید ملی جبکہ بھارت نے کوشش کی کہ مسئلہ کشمیر کو نہ اُٹھایا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ مستحکم تعلقات ہیں، ویزوں پر مسئلہ سامنے آیا۔


خبر کا کوڈ: 900787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900787/اپوزیشن-جلسے-ملتوی-کرے-شان-میں-کمی-نہیں-ا-ئے-گی-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org