QR CodeQR Code

علامہ عارف حسین الحسینی شہید نے وحدت مسلمین کے لئے قربانی دی، علامہ ساجد علی نقوی

رمضان المبارک میں روحانی برکتوں سے استفادہ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

7 Aug 2011 19:35

اسلام ٹائمز:سولجر بازار کراچی میں منعقدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کے دوران علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید حسن ترابی نے اتحاد امت، وحدت مسلمین اور ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے عظیم قربانی دی۔ پاکستانی عوام قائدین کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔


 کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے تحت علامہ عارف الحسینی، علامہ حسن ترابی شہید اور دیگر قائدین ملت جعفریہ کی برسی کی مناسبت سے سولجر بازار میں منعقدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کے دوران علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید حسن ترابی نے اتحاد امت، وحدت مسلمین اور ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے عظیم قربانی دی۔ پاکستانی عوام قائدین کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور جن مقاصد کے لئے ان رہنماؤں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر علامہ باقر نجفی، مولانا شہنشاہ حسین نقوی، مولانا جعفر سبحانی، علامہ ناظر عباس تقوی، مولانا شبیر میثمی، مولانا شہریار عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شہداء کو زبردست
الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمان یکجہتی امت کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں۔
رمضان المبارک میں روحانی برکتوں سے استفادہ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
ادھر کراچی میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے قائد کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں روحانی برکتوں سے استفادہ کیا جائے، اور اس ماہ مقدس میں قرآن کریم کے مطالعے کو اپنی عادت بنایا جائے اور اس کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی پر نافذ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 90085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/90085/علامہ-عارف-حسین-الحسینی-شہید-نے-وحدت-مسلمین-کے-لئے-قربانی-دی-ساجد-علی-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org