2
0
Sunday 7 Aug 2011 19:35

علامہ عارف حسین الحسینی شہید نے وحدت مسلمین کے لئے قربانی دی، علامہ ساجد علی نقوی

رمضان المبارک میں روحانی برکتوں سے استفادہ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
علامہ عارف حسین الحسینی شہید نے وحدت مسلمین کے لئے قربانی دی، علامہ ساجد علی نقوی
 کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے تحت علامہ عارف الحسینی، علامہ حسن ترابی شہید اور دیگر قائدین ملت جعفریہ کی برسی کی مناسبت سے سولجر بازار میں منعقدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کے دوران علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید حسن ترابی نے اتحاد امت، وحدت مسلمین اور ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے عظیم قربانی دی۔ پاکستانی عوام قائدین کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور جن مقاصد کے لئے ان رہنماؤں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر علامہ باقر نجفی، مولانا شہنشاہ حسین نقوی، مولانا جعفر سبحانی، علامہ ناظر عباس تقوی، مولانا شبیر میثمی، مولانا شہریار عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شہداء کو زبردست
الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمان یکجہتی امت کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں۔
رمضان المبارک میں روحانی برکتوں سے استفادہ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
ادھر کراچی میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے قائد کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں روحانی برکتوں سے استفادہ کیا جائے، اور اس ماہ مقدس میں قرآن کریم کے مطالعے کو اپنی عادت بنایا جائے اور اس کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی پر نافذ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 90085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
علامہ صاحب شھید نے وحدت کے لیے قربانی دی لیکن آپ ۔۔۔۔۔۔آپ قربانی نہ دیں وحدت کے لیے کی جانی والی کوششوں کو خراب نہ کریں جب مومنین وحدت کے لیے آپ کی جانب ہاتھ بڑھاتے ہیں تو ہاتھ بڑھاییں بہانہ مت بناییں کہ میں گھر پر نہیں ہوں ۔۔۔۔۔
علامہ صاحب اب بھی خود کو قائد ملت کہتے نہیں تکتے اپنی قیادت کے دوران کبھی اپنے ہی شہر راولپنڈی اور اٹک میں کوئی جلسہ نہ کرسکا۔ مولانا صاحب امام خمینی کے اگر صحیح پیروکار ہیں تو امام خمینی اور رہبر معظم کے حکم پر خود کسی شہر میں یوم القدس کی قیادت کریں اور کوئی اجتماع دکھائیں۔
ہماری پیشکش