QR CodeQR Code

لاہور نے ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہر کا درجہ حاصل کر لیا

30 Nov 2020 18:32

امریکی ادارے ”ایئر کوالٹی انڈیکس“ نے آج اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس انڈیکس پر دو سال قبل بھی لاہور پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے تحت فضا میں موجود باریک ذرات یعنی پارٹیکیولیٹ میٹر (پی ایم) کی پیمائش کی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے ”ایئر کوالٹی انڈیکس“ نے آج اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس انڈیکس پر دو سال قبل بھی لاہور پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے تحت فضا میں موجود باریک ذرات یعنی پارٹیکیولیٹ میٹر (پی ایم) کی پیمائش کی جاتی ہے اور جسے 0 سے 500 کے درمیان یعنی کم از کم آلودہ سے لیکر زیادہ سے زیادہ آلودہ تک کے درمیان ترتیب دیا جاتا ہے۔ لاہور آج صبح اس انڈیکس پر 423 اسکور کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر تھا جبکہ بھارتی دارالحکومت دوسرے نمبر رہا۔ پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا کا ساتواں بڑا شہر کراچی، اے کیو آئی انڈیکس پر 151 اسکور کے ساتھ 12 ویں نمبر تھا۔ اسی انڈیکس پر دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر بگوٹا (کولمبیا) قرار پایا ہے جس کا اسکور صرف 2 ہے۔


خبر کا کوڈ: 900855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900855/لاہور-نے-ایک-بار-پھر-دنیا-کے-ا-لودہ-ترین-شہر-کا-درجہ-حاصل-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org