0
Monday 30 Nov 2020 18:32

لاہور نے ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہر کا درجہ حاصل کر لیا

لاہور نے ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہر کا درجہ حاصل کر لیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے ”ایئر کوالٹی انڈیکس“ نے آج اپنی تازہ رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس انڈیکس پر دو سال قبل بھی لاہور پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے تحت فضا میں موجود باریک ذرات یعنی پارٹیکیولیٹ میٹر (پی ایم) کی پیمائش کی جاتی ہے اور جسے 0 سے 500 کے درمیان یعنی کم از کم آلودہ سے لیکر زیادہ سے زیادہ آلودہ تک کے درمیان ترتیب دیا جاتا ہے۔ لاہور آج صبح اس انڈیکس پر 423 اسکور کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر تھا جبکہ بھارتی دارالحکومت دوسرے نمبر رہا۔ پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا کا ساتواں بڑا شہر کراچی، اے کیو آئی انڈیکس پر 151 اسکور کے ساتھ 12 ویں نمبر تھا۔ اسی انڈیکس پر دنیا کا سب سے صاف ستھرا شہر بگوٹا (کولمبیا) قرار پایا ہے جس کا اسکور صرف 2 ہے۔
خبر کا کوڈ : 900855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش