QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکہ، ایف سی اہلکار زخمی

1 Dec 2020 21:33

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار فضل امین شدید زخمی ہو گیا ہے۔ دھماکہ تنگی گلیشائی کے علاقے میں ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار فضل امین شدید زخمی ہو گیا ہے۔ دھماکہ تنگی گلیشائی کے علاقے میں ہوا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 901079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901079/جنوبی-وزیرستان-میں-بارودی-سرنگ-دھماکہ-ایف-سی-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org