QR CodeQR Code

نوشہرہ، مسافروں سے بھری ہائی ایس کو ٹرالر نے کچل ڈالا، 12 افراد جاں بحق

6 Dec 2020 10:15

نوشہرہ کے علاقہ ںظام پور میں مسافروں سے بھری ہائی ایس کو تیز رفتار ٹریلر نے کچل ڈالا، جس 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، لاشوں اور زخمی افراد کو قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ٹریفک کے خوفناک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہیں۔ میڈیا کے مطابق نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، حادثہ دروازگئی کے قریب پیش آیا۔ خیبر پختوںخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقہ ںظام پور میں مسافروں سے بھری ہائی ایس کو تیز رفتار ٹریلر نے کچل ڈالا، جس 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، لاشوں اور زخمی افراد کو قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق فلائنگ کوچ میں 17 سے 19 افراد سوار تھے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں. زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 901939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901939/نوشہرہ-مسافروں-سے-بھری-ہائی-ایس-کو-ٹرالر-نے-کچل-ڈالا-12-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org