QR CodeQR Code

سعودیہ کا اسرائیل سے تعلقات پر مشروط آمادگی کا اظہار

6 Dec 2020 11:10

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے، سعودی عرب اسرائیل کیساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کیلئے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے ساتھ مشروط تعلقات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے، سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں اسرائیل کو مقام ملنے اور پائیداری کے لیے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ہی سے خطے میں حقیقی امن قائم ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 901950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/901950/سعودیہ-کا-اسرائیل-سے-تعلقات-پر-مشروط-ا-مادگی-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org