QR CodeQR Code

جوبائیڈن نے کانگریس کو کوروناویکسی نیشن سے متعلق خبردار کر دیا

9 Dec 2020 11:27

امریکی نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ حکومت کے پہلے 100 روز میں 10 کروڑ ویکسین دی جائیں گی تاہم ابتدائی مراحل میں ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی کانگریس کو خبردار کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی فوری فنڈنگ کی منظوری کی درخواست کی ہے۔ جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ فوری فنڈنگ کے لیے کانگریس کی منظوری درکار ہو گی اور اگر فنڈنگ کی منظوری نہ دی گئی تو کورونا ویکسی نیشن کی کوششیں سست ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پہلے 100 روز میں 10 کروڑ ویکسین دی جائیں گی تاہم ابتدائی مراحل میں ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 902589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902589/جوبائیڈن-نے-کانگریس-کو-کوروناویکسی-نیشن-سے-متعلق-خبردار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org