QR CodeQR Code

نواب اسلم رئیسانی نے پی ڈی ایم کے اسمبلیوں سے استعفوں کی حمایت کر دی

9 Dec 2020 18:51

کہا کہ ہم سیاسی فیصلوں میں ان سب دوستوں کی مشاورت کے پابند ہیں جو ہر حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ہماری جدوجہد وفاق پاکستان میں محکوم اقوام کے قومی جمہوری حقِ حکمرانی کی ہے، کسی جماعت میں شمولیت بلوچستان میں بسنے والی اقوم کے سیاسی معاشی مفادات کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف سراوان سابق وزیراعلٰی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰی دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے منگل کی رات گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ وہ بلوچستان اسمبلی کی نشست سے استعفٰی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں سولین بالادستی کی جو بھی تحریک چلے کی اسکا ساتھ دیں گے لیکن پی ڈی ایم کو چاہیئے کہ وہ اپنی تحریک کے دیگر نکات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بسنے والی محکموم عوام کے تاریخی حقوق کے بارے میں بھی آواز اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فورم پر اس حوالے سے بات نہیں کی جا رہی ہے جو کہ ہونی چاہیئے گزشتہ 73سالوں سے محکموم قوموں کی آواز بلند کرنے والے افراد کی مہم جاری ہے اور وہ ان اقوام کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کو چاہیئے کہ وہ پاکستان میں بسنے والی محکموم عوام کے تاریخی حقوق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ بھی اپنے فورم سے اٹھائے۔ نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ ہم سیاسی فیصلوں میں ان سب دوستوں کی مشاورت کے پابند ہیں جو ہر حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ہماری جدوجہد وفاق پاکستان میں محکوم اقوام کے قومی جمہوری حقِ حکمرانی کی ہے، کسی جماعت میں شمولیت بلوچستان میں بسنے والی اقوم کے سیاسی معاشی مفادات کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 902684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902684/نواب-اسلم-رئیسانی-نے-پی-ڈی-ایم-کے-اسمبلیوں-سے-استعفوں-کی-حمایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org