QR CodeQR Code

کورونا وائرس سے روزانہ 50 سے70 اموات ہو رہی ہیں، شاہ محمود قریشی

10 Dec 2020 12:19

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج جو لوگ جمہوریت کے علمبردار بنتے ہیں، وہی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی سنگین ہے، روزانہ 50 سے 70 اموات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اس وبائی صورتحال کو پیش نظر رکھنا چاہیئے، ہم جلسوں کیخلاف نہیں ہیں لیکن دنیا ہمیں وبائی صورتحال اور خطرات سے آگاہ کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کسی قومی مسئلہ پر بات کرنا چاہتی ہے تو میں یہی کہوں گا کہ آئیے بات کیجئے، اپوزیشن اس نظام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ جمہوریت کے علمبردار بنتے ہیں، وہی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 902820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902820/کورونا-وائرس-سے-روزانہ-50-سے70-اموات-ہو-رہی-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org