0
Thursday 10 Dec 2020 12:19

کورونا وائرس سے روزانہ 50 سے70 اموات ہو رہی ہیں، شاہ محمود قریشی

کورونا وائرس سے روزانہ 50 سے70 اموات ہو رہی ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی سنگین ہے، روزانہ 50 سے 70 اموات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اس وبائی صورتحال کو پیش نظر رکھنا چاہیئے، ہم جلسوں کیخلاف نہیں ہیں لیکن دنیا ہمیں وبائی صورتحال اور خطرات سے آگاہ کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کسی قومی مسئلہ پر بات کرنا چاہتی ہے تو میں یہی کہوں گا کہ آئیے بات کیجئے، اپوزیشن اس نظام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ جمہوریت کے علمبردار بنتے ہیں، وہی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 902820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش