QR CodeQR Code

پاکستان کی بقا میں سب سے بڑا حصہ کشمیریوں کا ہے، مشال ملک

10 Dec 2020 20:15

حریت رہنما کا یوتھ فورم فار کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا نے کورونا وائرس کے ذریعے ایک جھلک دیکھی کہ گھر میں بند ہونا کیسا ہوتا ہے۔ اگر آپ نے پاکستان کو بچانا ہے تو کشمیریوں کی حقیقی آواز بننا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں زیرِ زمین ٹارچر سیلز ہیں، لوگوں کو ذبح کیا جا رہا ہے، جبکہ قیدیوں کو ان ٹارچر سیلز میں پانی اور کھانوں میں شیشہ ڈال کر دیا جاتا ہے۔ یوتھ فورم فار کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا نے کورونا وائرس کے ذریعے ایک جھلک دیکھی کہ گھر میں بند ہونا کیسا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا میں سب سے بڑا حصہ کشمیریوں کا ہے، اگر آپ نے پاکستان کو بچانا ہے تو کشمیریوں کی حقیقی آواز بننا ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 902900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902900/پاکستان-کی-بقا-میں-سب-سے-بڑا-حصہ-کشمیریوں-کا-ہے-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org