QR CodeQR Code

عمران خان نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا، سعد رفیق

11 Dec 2020 09:48

لیگی رہنما کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب ہم اسمبلیوں کو چھوڑیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جب ہم اسمبلیوں کو چھوڑیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔ لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ 13 دسمبر کو سارے قافلوں کا رخ مینار پاکستان کی طرف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کی خاطر سب کام کیے ہیں لیکن ہمیں غدار تک کہا گیا، کیا سارے وزیراعظم غدار تھے؟۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا چنانچہ ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے اور جب ہم اسمبلیوں کو چھوڑیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 902991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/902991/عمران-خان-نے-پارلیمنٹ-کو-ربڑ-اسٹمپ-بنا-دیا-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org