0
Friday 11 Dec 2020 09:48

عمران خان نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا، سعد رفیق

عمران خان نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جب ہم اسمبلیوں کو چھوڑیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔ لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ 13 دسمبر کو سارے قافلوں کا رخ مینار پاکستان کی طرف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کی خاطر سب کام کیے ہیں لیکن ہمیں غدار تک کہا گیا، کیا سارے وزیراعظم غدار تھے؟۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا چنانچہ ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے اور جب ہم اسمبلیوں کو چھوڑیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 902991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش