QR CodeQR Code

مولانا ایک دفعہ پھر سیاسی رسوائی کے لیے تیار ہو جائیں، فیاض الحسن چوہان

11 Dec 2020 11:41

اپنے ٹوئٹ میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان استعفوں کی ڈفلی، جبکہ بلاول زرداری استعفوں سے انکار کی بانسری بجا رہے ہیں۔ بیگم صفدر اعوان کے دعوے کے مطابق پی ڈی ایم آر یا پار تو نہ ہوا، البتہ لاچار ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان ایک دفعہ پھر سیاسی رسوائی کے لیے تیار ہو جائیں، پی ڈی ایم کے استعفوں کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔ بیگم صفدر اعوان استعفوں کی ڈفلی، جبکہ بلاول زرداری استعفوں سے انکار کی بانسری بجا رہے ہیں۔ بیگم صفدر اعوان کے دعوے کے مطابق پی ڈی ایم آر یا پار تو نہ ہوا، البتہ لاچار ہوگیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شین لیگ اس کھیل میں بلاول زرداری کی بانسری سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 903002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903002/مولانا-ایک-دفعہ-پھر-سیاسی-رسوائی-کے-لیے-تیار-ہو-جائیں-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org