QR CodeQR Code

پاکستان میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والا شہری برابر کے حقوق رکھتا ہے، عمران خان

12 Dec 2020 01:08

عمران خان سے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علماء اور مشائخ کے ذریعے کورونا وائرس کی وباء سے تحفظ کے لیے ترغیبی مہم پر گفتگو کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علماء اور مشائخ کے ذریعے کورونا وائرس کی  وباء سے تحفظ کے لیے ترغیبی مہم پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا اور ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حساسیت کو اجاگر کرنا ہی دین اسلام کی اصل خدمت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 903151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903151/پاکستان-میں-ہر-مذہب-سے-تعلق-رکھنے-والا-شہری-برابر-کے-حقوق-رکھتا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org