QR CodeQR Code

ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان

13 Dec 2020 02:09

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق دسمبر میں سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، البتہ ماہ دسمبر کے نارمل کم سے کم درجہ حرارت کے مقابلے میں 2 ڈگری کمی متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے دسمبر میں سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، البتہ ماہ دسمبر کے نارمل کم سے کم درجہ حرارت کے مقابلے میں 2 ڈگری کمی متوقع ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کا نارمل درجہ حرارت 12.7 ڈگری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 4 ڈگری کمی سے 14.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری ریکارڈہوا،نمی کا تناسب صبح کے وقت 78 اور شام کو 37 فیصد رہا۔ بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اتوار کو مطلع خشک اور سرد رہنے جبکہ کم سے کم پارہ  12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں سردی کا ریکارڈ 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو 14 دسمبر 1986کو ریکارڈ ہوا۔


خبر کا کوڈ: 903366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903366/ملک-کے-مختلف-حصوں-میں-سردی-کی-شدت-بڑھنے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org