QR CodeQR Code

امریکا میں گھریلو تنازع پر ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

8 Aug 2011 19:30

اسلام ٹائمز:ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے کوپلی ٹاؤن میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے کے بعد فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔


اوہائیو:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے بچے سمیت 8 افراد کو قتل کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے کوپلی ٹاؤن میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے کے بعد فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ بروقت اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مشتعل شخص نے پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی اور جوابی کارروائی میں مذکورہ شخص بھی ہلاک ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 90345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/90345/امریکا-میں-گھریلو-تنازع-پر-ایک-ہی-خاندان-کے-8-افراد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org