QR CodeQR Code

مریم نواز کی منتوں اور ترلوں کے باوجود لاہوری تو کیا خود پارٹی کارکنان بھی باہر نہیں نکلے، بابر اعوان

13 Dec 2020 18:55

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ مینار پاکستان کے ایک کونےمیں چند ہزارکرسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈال بھی خالی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب نے پی ڈی ایم کو مسترد کرکے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے مشیرپارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ دو ماہ تیاری کی گئی اور دو ہفتے سے مریم نواز نے لاریوں کے ترلے و منتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی منتوں اور ترلوں کے باوجود لاہوری تو کیا خود پارٹی کارکنان بھی باہر نہیں نکلے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ مینار پاکستان کے ایک کونےمیں چند ہزارکرسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈال بھی خالی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 903480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903480/مریم-نواز-کی-منتوں-اور-ترلوں-کے-باوجود-لاہوری-کیا-خود-پارٹی-کارکنان-بھی-باہر-نہیں-نکلے-بابر-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org